سویڈن میں قرآن ِ پاک کی بے حرمتی سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے، ڈاکٹر طاہر رضا
لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار نقشبندی،محلہ پیر بخاری نارنگ شریف میں جمعةالمبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاہبِ عالم" اسلامو فوبیا" کی بیخ کنی کی طرف متوجہ ہوں۔ سویڈن میں قرآن ِ پاک کی بے حرمتی سے مسلمانانِ عالم کے دل زخمی ہوئے ہیں۔ سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الضحیٰ کے روز قرآنِ پاک کو نذرِآتش کرنے کی جسارت، انتہاپسندی کی بد ترین صورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کے مکالمے کے بغیر اقوامِ عالم پ±رامن معاشرے اور فلاحی سوسائٹی کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے۔ ادیانِ عالم کے پیشوایان اور عالمی راہنماو¿ں کو اس تشدد آمیز رویّے کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاہب کے درمیان مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے دینی قائدین کو خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سادات بخاری نارنگ شریف کے مزارات پر حاضری،پھولوں کی چادر پیش کی اور فاتحہ بھی پڑھی۔