وزیر اعظم کی کاوشوں سے آئی ایم ایف معاہدہ ہوا،حناپرویز بٹ

  وزیر اعظم کی کاوشوں سے آئی ایم ایف معاہدہ ہوا،حناپرویز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈی نیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی محنت کی بدولت آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے۔یہ عالمی سطح پر شہبازشریف کی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مشکل فیصلوں کے باعث پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کا انٹرنیشنل سطح پر اعتماد بحال ہوا ہے۔عید کے موقع پر پاکستانیوں کو خوشخبری ملی ہے۔بحرانی کیفیت سے نکلنے کےلئے آئی ایم ایف کا معاہدہ لازمی تھا اسکے لئے مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست داﺅ پر لگائی۔مسلم لیگ (ن)کی لیڈرشپ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو سہارا دیا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف پر تنقید کرنے والے آج شرم سے ڈوب مریں۔شہبازشریف نے ہر طرح کی تنقید کا جواب اپنے کام سے دیا ہے۔مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ ہمیشہ تنقید کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔