ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہو گا،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں اللہ کی رضا کے لئے جانور زبح کرنے کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم ہر وقت دین اسلام اور وطن عزیز کی خاطر اپنا مال و اسباب سمیت اللہ کی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار رہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ملک کو مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لیئے آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہوگا ملک کو معاشی کرائسز سے نکالنے کا فن پیپلز پارٹی کے پاس ہے پیپلز پارٹی کی حکومت آے گی تو ملک میں روز گار لاے گی اور ترقی و خوشحالی کے دور کو واپس لاے گی آنے والا وقت پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کا ہے۔