گوشت کی مصنوعات کی برآمدات میں 94 فی صد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی):گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 کے دوران 94 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2022 کے دوران برآمدات کی مالیت 6.57 ارب روپے تھی تاہم اپریل 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 12.7 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے اس طرح اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 6.13 ارب روپے اور 94 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔