معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے، کسان بورڈ

   معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے، کسان بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی):پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے جس کی بقا کیلئے پانی بنیادی حیثیت کا حامل ہے لیکن یہ امرباعث تشویش ہے کہ پاکستان کے نہری نظام میں سالانہ دستیاب 142ملین ایکڑ فٹ پانی میں سے 36ملین ایکڑفٹ پانی بحیرہ عرب میں گر کر جبکہ 49ملین ایکڑ فٹ پانی راجباہوں، کھالوں کی عدم نگہداشت اور نہروں کی ناقص منصوبہ بندی سے ضائع ہو رہاہے لہذا مذکورہ پانی کو ذخیرہ کر کے قابل استعمال بنانے کیلئے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کسان بورڈپنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالجبار خان نے کہاکہ پاکستان میں پانی کی کمی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ چند سالوں کے دوران پانی کی فی کس دستیابی 5650 مکعب میٹر سے کم ہو کر 1200 مکعب میڑ رہ گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں نہری نظام سے 56ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا ہوتا ہے جس میں سے 12 ملین ایکڑ فٹ پانی نہروں، کھالوں، راجباہوں کے ذریعے ضائع ہو جاتا ہے اس طرح 58110کھالوں کیلئے 44.8ملین ایکڑ فٹ پانی میسر ہے۔

مزید :

کامرس -