دھان کی پنیری کوکیڑوں سے بچایا جائے،مقصود احمد

  دھان کی پنیری کوکیڑوں سے بچایا جائے،مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ دھان کی پنیری جتنی صحت مند ہو گی کھیت میں منتقلی کے بعد پودا اتناہی تندرست و توانا ہونے کے باعث زیادہ جھاڑ بنائے گا ، کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے دھان کی پنیری کا مناسب خیال اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھیں۔"اے پی پی " سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھان کی پنیری کو عام طور پر ٹوکا، سفید پشت والا تیلہ،تنے کی سنڈیاں اور پتہ لپیٹ سنڈی زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اسلئے کاشتکار پنیری کو ان نقصان رساں کیڑوں سے بچانے کیلئے وٹوں اور کھیتوں کو ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔
 تاکہ متبادل خوراک کی کم یابی کی وجہ سے کیڑوں کی نشوونما رک جائے اور صحت مند پنیری حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس تدبیر سے دھان کی پنیری پر نقصان رساں کیڑوں کا حملہ نہ رکے توکاشتکار پنیری کی پیسٹ سکاٹنگ کرنے کے بعد ان کی معاشی نقصان کی حد کو مد نظر رکھ کرمحکمہ زراعت توسیع اور پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی مشاورت سے کیمیائی زہروں بالخصوص دانے دار زہروں یاسرایت پذیر زہروں کا استعمال کریں۔

مزید :

کامرس -