آلو میں شامل پروٹین انسانی صحت کیلئے مفید ،جامعہ زرعیہ

  آلو میں شامل پروٹین انسانی صحت کیلئے مفید ،جامعہ زرعیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ٓباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ آلو میں شامل پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، کیروٹین سمیت دیگر اجزا مختلف بیماریوں کے تدارک اور انسانی صحت کیلئے نہائت مفید ثابت ہوئے ہیں تاہم آلو کا زیادہ استعمال موٹاپا پیداکرنے کا باعث بھی بن سکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ آلو میں 22.6 گرام کاربوہائیڈریٹ، 1.6 گرام پروٹین، 7.2 گرام آئرن، 12.3 گرام نیاسین، 1.4 گرام اوبو خلاون، 2.4 گرام کیروٹین، 1.2گرام چربی، 9.7 گرام انرجی، 5.7 گرام نمی،10.4گرام تھیامین ہوتی ہے۔آلو کی مختلف مصنوعات بھی عوام میں بالعموم جبکہ بچوں میں بالخصوص انتہائی شوق سے استعمال کی جاتی ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ خشک سرد مزاج کی حامل مذکورہ سبزی کو ایک صحتمند شخص کو روزانہ 250 گرام تک غذا کے طور پر استعمال کرناچاہیے۔

مزید :

کامرس -