چمن آباد،جیل سے 17قیدی فرار،فائرنگ تبادلہ میںایک ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

  چمن آباد،جیل سے 17قیدی فرار،فائرنگ تبادلہ میںایک ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کوئٹہ( این این آئی) چمن میں جیل سے 17خطرناک قیدی فرار ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیاغفلت برتنے پر3 پولیس آفیسران کو معطل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق عید کے روز چمن جیل میں قید خطرناک جرائم میں ملوث ملزمان نے عید کی نماز اداکر نے کے بہانے ایک جگہ جمع ہو کر جیل میں تعینات پو لیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک قیدی ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ17قیدی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تاہم بعد ازاں ایک قیدی نے اپنے آپ کو پو لیس کے حوالے کر دیا واقعہ کے بعد فرائض میں غفلت برتنے پر 3پو لیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ فرار ہو نے والے ملزمان کی تلاش جا ری ہے ۔