قرآن کی حفاظت مسلمانوں کا اولین فرض، مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر24 کروڑ پاکستانیوں سمیت امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اپنے بیان میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور دفتر خارجہ نے دنیاکو باور کرایاکہ پاکستان اس عمل کی شدیدمذمت کرتاہے قرآن پاک کی حفاظت مسلمانوں کا اولین فرض ہے اس حوالے سے عالمی برادری کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی