ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات ،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات ،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(کر ائم رپو رٹر) عید ایام میں ڈاکوﺅں چوروں نے درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو عدنان و فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور موبائل فون، لاری اڈا سے ڈاکو ندیم سے 4 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، گلشن اقبال سے ڈاکو شکیل و فیملی سے 5 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور موبائل فون، گلبرگ سے ڈاکو اشرف و فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، گارڈن ٹاﺅن سے ڈاکو شوکت سے 4 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، کاہنہ سے ڈاکو سلمان سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، سندر سے ڈاکو عمر سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو جمیل سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، نصیر آباد سے ڈاکو فیصل سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، ہنجروال سے ڈاکو جہانگیر سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، ڈیفنس سے ڈاکو عدنان سے 5 لاکھ 20 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، سبزہ زار سے ڈاکو تنویر سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، ملت پارک سے ڈاکو قاسم سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اور ڈیفنس، جنوبی چھاﺅنی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، رنگ محل سے کاریں اور مسلم ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن ،ملت پارک، گرین ٹاﺅن، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، اسلام پورہ، لوئرمال، شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ 

مزید :

علاقائی -