گجر پورہ ،نوجوان نے خود کوگولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)گجر پورہ کے علاقے میں شیرشاہ روڈ کے رہائشی نوجوان نے خودکشی کر لی پولیس کے مطابق 29 سالہ عدنان نے نامعلوم وجوہات پر سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے لاش پو سٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، واقعہ قتل ہے یا خودکشی پولیس تحقیقات کر رہی ہے پولیس اور فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔