غفار چوک واپڈا ٹا¶ن میں محمود شہید پولیس خدمت مرکز قائم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) غفار چوک واپڈا ٹا¶ن میں ٹریفک اسسٹنٹ محمود شہید پولیس خدمت مرکز قائم کردیا گیا جہاں شہری کسی بھی قسم کی لائسنس سروسز صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک حاصل کرسکیں گیں، شہری فریش لائسنس، ڈوپلیکٹ، رینول، انٹرنیشنل اور لرنر پرمٹ سے مستفید ہوسکیں گی، قبل ازیں واپڈا ٹا¶ن، جوہر ٹا¶ن، ویلنشیا سمیت دیگر سوسائٹیز کے رہائشیوں کو لبرٹی مارکیٹ یا بحریہ جانا پڑتا تھا، نئے پولیس خدمت کے قیام سے شہریوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ڈور ٹو ڈور لائسنس سروسز فراہم کی جارہی ہیں، بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے قانوناً جرم ہے۔