ہمیشہ معیاری کا م کو ترجیح دینے کی کوشش کرتی ہوں، نادیہ خان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اورمیزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ‘ کام اگر معیار کے مطابق نہ ہو تو بالکل نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں نادیہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر اسٹینڈ لیا ہے کہ اگر میرے معیار کے مطابق نہ ہو تو میں بالکل نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے اصول و ضوابط پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ میں کام چھوڑ دوں گی لیکن سامنے والے کی بات نہیں مانوں گی۔نادیہ خان نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر ڈرامے میں کچھ ایسے جملے ہوں جن کو ادا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی وہ بھی کبھی نہیں ادا کیے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ وہ کام کیا ہے جسے دل چاہا ہے اور اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اسے شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔