مصروفیات کے باعث فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں ملتا، متھیرا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ بطور ماں بہت مصروفیت ہے اس وجہ سے فلمیں نہیں دیکھ پاتی ہاں رات 11 بجے کے بعد کارٹون نیٹ ورک دیکھتی ہوں۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے کئی فلمیں دیکھنی ہیں پاکستانی فلموں کو نیٹ فلکس اور دیگر او ٹی ٹی پلٹ فارم پر ریلیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جیسے لوگ دیکھ سکیں کیونکہ سینما کے اوقات اور شیڈول کا مسئلہ ہوتا ہے۔
اداکارہ نے کہا آج تک فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور لندن نہیں جاو¿ں گا نہیں دیکھی یہ افسوس کی بات ہے مجھے انہیں دیکھنا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے نہیں دیکھ سکی۔متھیرا نے ڈراموں میں بطور ایکٹر کام کے حوالے سے کہا زندگی میں پہلے ہی بہت ڈرامے چل رہے ہیں اس لیے کسی ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور فلموں سے تو اللہ ہی معاف کرے۔موجودہ ملکی حالات پر اداکارہ متھیرا نے پریشانی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں ہورہا ہے یہ ایک سیاہ ترین دور ہے مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ہم جیسے مڈل کلاس لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔
، 5 سے 10 روپے پیٹرول پر کم ہوکر دوبارہ 20 روپے بڑھادیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہورہے ہیں لیکن ہم کسی معجزے کی امید کرسکتے ہیں۔