عید قربان ، ملک بھر میں کئی فلمیں سینماءگھروں کی زینت بن گئیں

عید قربان ، ملک بھر میں کئی فلمیں سینماءگھروں کی زینت بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)عید قربان کے موقع پر ملک بھر میں کچھ فلمیں ریلیز کی گئی ہیں فلم میکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ عید قربان پر ریلیز ہونے والی فلموں میں تمام ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ۔۔عید الاضحیٰ پر سنیماو¿ں کی زینت بننے والی ایک اور فلم ’مداری‘ کی کہانی کراچی کی ہے، یہ انسانوں سے چھلکے پڑتے اس شہر میں سیاست اور جرم کے بھید بھرے ملاپ سے وجود میں آنے والی خونیں حکایت بڑے سرسری انداز میں، بڑی احتیاط سے اور نہایت اختصار کے ساتھ اور ڈرتے ڈرتے سناتی ہے۔فلم کے ہدایت کار سراج السالکین ہیں، کہانی بھی سراج نے لکھی ہے جس میں ان کے شریک لکھاری علی رضوی ہیں، جب کہ بطور فلم ساز بھی شریک کار ہیں۔عید قربان پر تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ بھی عام نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے جس کی کاسٹ میں زیک ، نمرہ شاہد ، سیلم معراج ، عرفان موتی والا سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ہدایات رعنا کامران نے انجام دی ہیں۔فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس الیکشن ، میئر کا انتخاب ، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔”تیری میری کہانیاں“ یہ فلم 3 مختلف فلموں کا مجموعہ ہےجس میں 3 مختلف کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔پاکستان کے متعدد نامور ہدایت کار اور لکھاری جب ایک ساتھ ایک ہی پروجیکٹ پر کام کریں تو یقیناً عوام کی امیدیں بھی بڑھ جاتی ہیں، خصوصاً جب پروجیکٹ کی کاسٹ میں پاکستان کے بڑے نام شامل ہوں۔فلم کی کہانی کا پہلی کہانی کا نام” جن محل“ ہے، جسے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں تخلیق کیا گیا ہے جس میں نامور اداکارہ مہوش حیات اور وہاج علی نے اداکاری کی ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں اداکار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیںہیں جبکہ وہاج علی پہلی مرتبہ سلور سکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔فلم کی دوسری کہانی” پسوری “ہے جس کا سکرپٹ اداکار واسع چوہدری نے لکھا ہے، جبکہ مرینہ خان نے ہدایت کار کے کام سرانجام دیئے ہیں، شہریار منور اور رمشا خان کے علاوہ آمنہ الیاس اور زاہد احمدنے کہانی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔جبکہ فلم کی کہانی کا تیسری کا نام” ایک سو تئیسواں “ہے، جس کی تحریر اور ہدایت کاری نبیل قریشی نے سرانجام دی ہے، حقیقی زندگی کا جوڑا سلمان ثاقب (مانی) اور حرا مانی اس کہانی کے مرکزی کردار ہیں۔
”بے بی لیشیس“اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رومانٹک مصالحہ فلم ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) بھی سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوگیا تھا کہ فلم میں دونوں کو نہ صرف محبت کرتے دکھایا جائے گا بلکہ دونوں کے درمیان اختلافات بھی دکھائے جائیں گے شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار تھا۔فلم میں سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے، جن میں اداکار مانی سرفہرست ہے،اس فلم میں زیادہ تر رومانس کو دیکھنے کو ملے گا۔”اللہ یار اینڈ دی 100 فلاوز آف گاڈ“پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ (AllarYar and the 100 Flowers of GOD) بھی ریلیز ہونے والی فلموں میں شامل ہے۔یہ فلم سائنس فکشن اور ایڈونچر پر مبنی پاکستانی تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے، یہ اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے گرد گھومتی ہے، فلم میں موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضوعات شامل ہیں۔اینی میٹڈ فلم کے

مزید :

کلچر -