ایف سی، رینجرز کی تنخواہیں  پاک فوج کے برابر کرنے کا اعلان

 ایف سی، رینجرز کی تنخواہیں  پاک فوج کے برابر کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کو پاک فوج کے برابر تنخواہیں دینے کا اعلا ن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر ا عظم شہباز شریف نے عید کا پہلا روز سرحدوں کی حفاظت کرنےوالے افسران اور جوانوں کےساتھ گزارا تھا ، وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔گذشتہ ر و ز پارا چنار کے دورے کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کے دستوں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا۔وزیراطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی اور رینجرز کی ملک و قوم کےلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے
 ایف سی، رینجرز 

مزید :

صفحہ اول -