بھارت نے کشمیریوں کو پھر نماز عید ادا نہ کرنے دی،ماہجون میں 17نوجوان شہید کئے گئے

بھارت نے کشمیریوں کو پھر نماز عید ادا نہ کرنے دی،ماہجون میں 17نوجوان شہید کئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی عیدالاضحی منائی گئی تاہم نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نافذ پابندیوں اور قابض فورسز کے محاصروں اور چھاپوں کی وجہ سے اس خوشیوں بھرے دن کی رونقیںماند رہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آ رایس ایس کی سرپرستی میںقائم بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کی ہندو تو حکومت نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد کی عیدگاہ میں لوگوں کو عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے سے روک دیا،قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر تالا لگا دیا اور آزادی کے حق میں مظاہروں کو روکنے کےلئے نوہٹہ اور شہر کے کئی دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکارتعینات کردئیے۔انتظامیہ نے ٹویٹر ، فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تما م سائٹوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر رکھی اور وہ ان کی کڑی نگرانی کرتی رہی ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کی قیادت نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد، عیدگاہ اور دیگر مقامات پر لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دینی امور میں صریح مداخلت قرار دیا۔بیان میں انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی بھی مذمت کی گئی۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام، ایاز اکبر، سمیت پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، رفیق احمد گنائی، محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، محمد حیات بٹ، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، غلام محمد بٹ، امیر حمزہ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی۔ غلام قادر بٹ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالرشید داو¿دی، مشتاق احمد ویری، عبدالمجید ڈار المدنی، محمد شریف سرتاج، نور محمد فیاض، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مہراج الدین نندا، مولوی سجاد، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، انجینئر رشید، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز، محمد احسن اونتو ، صحافی آصف سلطان اور فہد شاہ سمیت سیکڑوں کشمیری مقبوضہ علاقے بھارت کی مختلف جیلوں میں برسہابرس سے غیر قانونی طور پر نظر بندہیں ۔ مودی حکومت انہیں مسلسل نظر بند رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔دریں اثناءکے ایم سی نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں ایک خاتون سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا فوجیوں نے ان میں سے ایک شخص کو دوران حراست شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے۔قابض بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کم از کم 223کارروائیوں کے دوران 24 شہریوں کو، جن میں زیادہ تر نوجوان اور سیاسی کارکن تھے، کالے قوانین” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے “ کے تحت گرفتار کیا۔فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچایا۔
کشمیر نماز عید

مزید :

صفحہ اول -