استحکام پاکستان پارٹی نے ممبر سازی کا آغاز کر دیا
لاہور(جنرل رپورٹر ) استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی کی جانب سے ممبر سازی کا آغاز کر دیا گیا۔استحکام پاکستان پارٹی کی ممبر سازی میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی، سیاسی شخصیات کے بعد معتبر کاروباری برادری کی جانب سے بھی استحکام پاکستان پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا، لاہور کی اہم شاہراہوں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم، اسٹیمرز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔لبرٹی چوک، مین بلیو وارڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر اہم شاہراو¿ں پر استحکام پاکستان پارٹی پرچموں کی بہار آ گئی، لبرٹی چوک سے شیر پاو¿ پل، جیل روڈ سے مزنگ اور ملحقہ شاہراو¿ں پر استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم آویزاں کیے گئے ہیں، ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اہم شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے لگیں۔
ممبر سازی