صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی  تاحیات مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ

صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی  تاحیات مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)حکومت کی شدید مخالفت کے باعث چےئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔متعلقہ سینیٹرز کو بل واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں۔صادق سنجرانی نجی بل کو فنانس بل کے ساتھ منظور کروانا چاہتے تھے لیکن حکومتی وزراءنے قومی اسمبلی میں اس بل کی مخالفت کا اعلان کیا تھا،حکومتی مخالفت کے بعد صادق سنجرانی پیچھے ہٹ گئے اور انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بل کے تحت صادق سنجرانی کو ریٹائر ہونے پر بھی بارہ رکنی سٹاف و سیکیورٹی ملنا تھی گاڑیاں اور دیگر پر تعیش سفری مراعات بھی لینا چاہتے تھے۔
سنجرانی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -