اے سی میلان نے روبن لوفٹس چیک سے معاہدہ طے کرلیا

اے سی میلان نے روبن لوفٹس چیک سے معاہدہ طے کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (نیٹ نیوزے)انگلش فٹبال کلب اے سی میلان نے چیلسی کلب سے مڈفیلڈر روبن لوفٹس چیک کو چار سالہ معاہدے پر سائن کرلیا۔روبن لوفٹس نے 155 کلب مقابلوں میں سات گول کئے ہیں جبکہ وہ دو پریمیئر لیگ ٹائٹل، یوروپا لیگ اور یو ای ایف اے سپر کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ چیلسی نے لوفٹس چیک کو ایک سرشار پیشہ ور، ایک دوستانہ اور مقبول شخص کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ ہم روبن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کیریئر کے اس اگلے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کلبوں کی جانب سے معاہدے میں شامل فیس کا انکشاف نہیں کیا گیا۔