آئیگا سویٹیک ہیمبرگ اوپن کے سیمی فائنل سے دستبردار

 آئیگا سویٹیک ہیمبرگ اوپن کے سیمی فائنل سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (نیٹ نیوز)عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک بیماری کے باعث ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔پولینڈ کی 22 سالہ کھلاڑی نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) کے زیراہتمام جرمنی میں جاری ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی حریف کھلاڑی اینا بلنکوا کو 3-6 ، 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔سویٹیک پہلی بار ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ٹور گراس کورٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھیں اور انہیں اطالوی حریف لوسیا برونزٹی کے خلاف فائنل میں ان ایکشن ہونا تھا۔یاد رہے کہ 22 سالہ کھلاڑی اگلے ہفتے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راو¿نڈ میں چینی ٹینس سٹار ڑو لن کا مقابلہ کرنے والی ہیں۔