معروف انٹرنیشنل سنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی
فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر سنوکر کھیلنے والے معروف کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کر لی، ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے،ماجد علی کی عمر 28برس تھی جوکہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھے، ماجد علی کے بھائی عمر نے خودکشی کے واقعے کی تصدیق کردی جبکہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی ہے،ماجد علی ورلڈ 6ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں، ماجد علی نے فیصل آباد میں واقع اپنے گھر میں لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی۔