ورلڈ کپ، پاکستان کا بھار ت جاکر کھیلنا ضروری ہوگیا، راشد 

ورلڈ کپ، پاکستان کا بھار ت جاکر کھیلنا ضروری ہوگیا، راشد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان اگر بھارت نہیں گیا تو 2025کی چیمپئنز ٹرافی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔پاکستان کی بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، ورلڈ کپ میں شرکت سے پاکستان کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی چلی جائے گی۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میمورینڈم آف انڈراسٹینڈنگ (ایم او یو)پر دستخط کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ براڈ کاسٹر رائٹس اور کمرشل رائٹس کے معاہدے میں کہیں نہ کیں یہ بات لازمی درج ہوگی کہ پاکستان بھارت کے درمیان مسائل ہیں۔راشد لطیف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔