ایشز سیریز، انگلینڈ کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار
لندن (این این آئی)ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے تم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 416 رنز کے جواب میں ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے دو وکٹ پر 130 رنز بنالیے ہیں، اس طرح آسٹریلوی ٹیم کی برتری دو سو اکیس رنز ہوگئی ہے تاہم بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔