نیتھن لائن کی ایشز سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

نیتھن لائن کی ایشز سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لارڈز(آئی این پی)آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن کی انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی،لارڈز میں جاری ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیتھن لائن فیلڈنگ کے دوران دائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں گرانڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں جانا پڑا تھا،انجری کا شکار ہونے سے قبل انہوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگ میں اوپنر زیک کرولی کو آﺅٹ کر کے اپنی 496ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی،35 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بیساکھیوں کی مدد سے گراﺅنڈ میں آئے تھے،اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اس میچ کے اختتام کے بعد لائن کو بحالی کے لئے وقت درکار ہو گا جبکہ بقیہ سیریز کے لیے ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ کھیل کے اختتام پر کیا جائے گا۔