گورنر سندھ کا کم آمدن گھرانو ںکیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان 

گورنر سندھ کا کم آمدن گھرانو ںکیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ نے کم آمدنی والے افراد کو مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 35تا 40ہزار روپے تنخواہ لینے والے افراد کے لیے عید کے بعد ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے وہ اچھے اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی اور کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں گے۔گورنرسندھ کے مطابق مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات میں مخیر حضرات کا تعاون شامل ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر، عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔
گورنرسندھ

مزید :

صفحہ آخر -