اگلے حج کےلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں، سینیٹرطلحہ محمود
جدہ(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت حج انتظامات پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈائریکٹر معاونین سجاد حیدر یلدرم نے بریفننگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطاءرحمان ، ڈائریکٹر جنرل حج جدہ عبدلوہواب سومرو بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر کو عرفات مزدلفہ اور منی میں سعودی مکاتب کے جانب سے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا اس موقع پر سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج مشن اگلے حج کے لیے اب اسے تیاریاں شروع کر دیں تاکہ اگلے سال عازمین کو بہتر رہائش ،خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور حج مشن کی ٹیم نے بہت قلیل وقت نے بہتر انتظامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ذاتی پورٹل کے ذریعے حجاج کرام کی شکایات سنی اور ان کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان حج مشن حج کے بعد بھی حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر سے بہتر کرے مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کے ہر طرح کی ہر طرح سے خدمت کی جائے۔
طلحہ محمود