پنجاب کے مختلف شہروں میں عید کے تیسرے روز بھی بارش
لاہو، بشام ،شانگلہ ،کوہستان ،بٹگرام (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میںآندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، بورے والا، رینالہ خورد، بہاولنگر، قبولہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور آزاد کشمیرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواﺅں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی اور مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 65 ملی میٹربارش اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی،خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد مرکزی شاہراہ قراقرم اور اس سے ملحقہ سڑکیں بند ہونے سے مسافروں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔شانگلہ کی تحصیل بشام اور ہزارہ کے ضلع کوہستان، بٹگرام اور تورغر میں تیز ہواﺅں کےساتھ مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، گلگت بلتستان جانےوالے راستے اور سڑکیں بند ہو گئیں، شاہراہ قراقرم 30 سے زائد مقامات پر بند ہوگئی اور مسافر ہائی وے کے دونوں ٹریکس پر پھنس گئے ہیں ٹریک بحالی کام جاری ہے۔
بارش