کراچی سے ایم ایل اے عامر عبدالغفار لون آزاد کشمیر حکومت میں وزیر بن گئے
کراچی (این این آئی) کراچی سے ایم ایل اے عامر عبدالغفار لون آزاد کشمیر حکومت میں وزیر بن گئے، آزاد جموں وکشمیر کے وزیر حکومت عامر عبدالغفار لون نے کہا ہے اللہ تعالی کے خاص فضل وکرم سے مجھے عوامی خدمت کرنا کا موقع ملا،اعتماد کرنے پر شریک چیئرمین ومرد حر پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری،وفاقی وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،کشمیر افیئرز کی انچارج محترمہ فریال تالپور،سابق سینئر مشیر حکومت ومرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد ریاض اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین سمیت ساری قیادت کا مشکور ہوں اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے،پیپلزپارٹی کے حکومت کا حصہ بننے سے واضح تبدیلی نظر آئے گی اور تعمیر وترقی کا نیا سفر شروع ہو گا۔
عبدالغفار لون