ٹونگل کلب ملائیشیاکے عمران طاہر خان کا لم کوک ونگ یونیورسٹی کا دورہ

ٹونگل کلب ملائیشیاکے عمران طاہر خان کا لم کوک ونگ یونیورسٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالا لمپور ( فاروق ڈوگر )ملائیشیاکے شہر سیبیرجایا میں لم کوک ونگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز مسٹر متھویو کی خصوصی دعوت پر ٹونگل کلب ملائیشیاکے عمران طاہر خان اور روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف محمد فاروق ڈوگر نے یونیورسٹی کا دورہ کیا لم کوک ونگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز مسٹر متھویو نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور پاکستان سے آنےوالے سٹوڈنٹس کے لئے خصوصی ڈسکاو¿نٹ کے بارے میں آگاہ کیا لم کوک ونگ یونیورسٹی ایشیا کی سب سے اچھی ملٹی میڈیا یونیورسٹی ہے اور اس یونیورسٹی میں سکللڈ کورسز میں داخلہ دیا جاتا ہے لم کوک ونگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز مسٹر متھویو نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف محمد فاروق ڈوگر سے پاکستان میں میڈیا پر مارکیٹنگ کے حوالے سے بات کی اور مستقبل قریب میں اس پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا لم کوک ونگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز مسٹر متھویو نے شرکاءکو کیمپس کا دورہ بھی کروایا ۔
دورہ

مزید :

صفحہ آخر -