آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کا سہرا وزیر اعظم کو جاتا ہے، محمد زبیر
اسلام آباد (این این آئی) سابق گور نر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر وزیر اعظم اور فنانس ٹیم کی کو ششیں قابل ستائش ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے بعد پاکستان کو9ماہ کیلئے ریلیف ملے گا، دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئیں گے،معاہدے کے بعدملک کو اندرونی مارکیٹ کے علاوہ ہمیں کئی شعبوں میں طویل المدتی فوائد حاصل ہونگے۔
محمد زبیر