فرانس،مختلف شہروں میںپرتشدد مظاہرے جاری،جلاﺅ گھیراﺅ میںملوث 17افراد گرفتار

  فرانس،مختلف شہروں میںپرتشدد مظاہرے جاری،جلاﺅ گھیراﺅ میںملوث 17افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جنہیں روکنے کے لیے فرانسیسی حکومت نے پورے ملک میں بڑا کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے احتجاج اور جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث 917 افراد گرفتار کرلیے۔مظاہرین کی جانب سے عوامی املاک، پولیس اسٹیشنز اور دکانوں پر حملے کیے گئے ہیں، پیرس کی میونسپلٹیوں میں کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔حالات کو قابو کرنے کےلئے ملک بھر میں 45 ہزار پولیس اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ احتجاج میں اضافہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوا، صدر نے سوشل میڈیا سائٹس سے اپنے پلیٹ فارم پر موجود تمام حساس نوعیت کی ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس/مظاہرے