حکومت نے توانائی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کر دیں،مصدق ملک
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف توانائی مافیا کےخلاف کارروائی میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے توانائی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم محمدشہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی مفاد کے بے مثال کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے قومی مفاد میں کئے گئے سخت فیصلوں کا سیاسی نقصان برداشت کیا ہے۔
مصدق ملک