پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،لندن پلان ہے نہ کوئی دبئی پلان:رناا تنویر
مریدکے( این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نہ مریم نواز نہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی ضد ہے ،لندن پلان ہے نہ کوئی دبئی پلان ہے ،زرداری سمیت کسی کی بھی میاں نواز شریف سے ملاقات سیاسی جدوجہد ہے ۔تنظیم الاخوان کے سربراہ حاجی قاری رمضان ڈاکٹر عمار آصف کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی بھر پور حمایت کرنے پر انکی رہائش گاہ پر ایم پی اے کے امیدوار حاجی ارشد ورک مسلم لیگ یوتھ کے ضلعی صدر رانا کاشف الرحمن محمد عمر مغل کے ہمراہ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے میاں نواز شریف پاکستان کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں ،2018کی ترقی خوشحالی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کرکے پاکستان کو اقتصادی معاشی سفارتی سیاسی میدان میں ایشا کا ٹائیگر بنائیں پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ،آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت کئی بار کہہ چکی ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک سیاسی اتحاد قائم رہے گا جب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا تو یہ حقیقت ہے ہم نے ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑنا ہے ،کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات فی الحال دور تک نہیں ہورہی ،ہم چاہتے ہیں عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے جیت کر حکومت بنائیں جو لوگ اس امید میں تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا انکے لئے بری خبر یہ ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہوچکا دو تین روز میں رقم مل جائےگی قوم سانحہ نو مئی پر انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے مطالبے کررہی ہے جن لوگوں نے فوجی املاک پر حملے کئے انکے خلاف آرمی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت ہی قانونی کاروائی ہونی چا جب ہمیں حکومت ملی بہت مشکل فیصلہ کیا بہت بڑا سیاسی نقصان اٹھایا مگر ملک کو بچانے کے لئے یہ زہر کا پیالہ پیا وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت سے پاکستان بحران سے نکال کرخوشحالی کی راہ پر چلادیا اب خوشحالی کا دور ا نواز شریف کی قیادت میں وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے منقطع ہوا تھا ۔
رانا تنویر