محمود کوٹ ‘ خواتین سے ایک کروڑ کا فراڈ ‘ ڈیوائس مالک فرار
قصبہ گجرات(نمائندہ پاکستان)محمود کوٹ شہر میں ڈیوائس مالک علی شاہ خواتین کے پیسے نکال کر فرار ہوگیا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والے پیسے ریٹیلر نکال کر غائب ہوگیا تین دن میں عورتوں سے انگوٹھے لگوا کر ایک کروڑ سے زیادہ رقم کا فراڈ کیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ترسیل کیلئے بنائے گئے سنٹر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول (بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
میں قصبہ گجرات محمود کوٹ اور ارد گرد کے علاقوں کے بائیس ریٹیلروں کی پیسے دینے کی ڈیوٹی لگائی گئی مگر بینظیر انکم سپورٹ کے اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے صرف چار سے پانچ ڈیوائسیں چلسکیں جن پر علاقے کے نامور لٹیرے ڈیوائس ہولڈر بیٹھ گئے جن میں علی شاہ عرف گلاب شاہ نے محمود کوٹ و گردونواح سے آنے والی خواتین کو انگوٹھے لگوا کر رقم گھر دینے کا کا جھانسہ دیتا رہا اور تین دن تک کسی کو بھی رقم نہ دی حکومت نے سنٹروں پر ہونے والی کرپشن کی وجہ سے سنٹر بند کردیے اور ڈیوائس مالکان اپنی دوکان پر پیسے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس پر علی شاہ عرف گلاب شاہ اپنی دوکان اور مکان پر تالا لگا کر فرار ہو گیا جبکہ علی شاہ اس سے پہلے بھی پیسے کٹوتیاں کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار ہوا مگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کرپٹ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اس کی ڈیوائس چلتی رہی محمود کوٹ کی زینب بی بی آمنہ مائی حاجراں بی بی شائستہ کنول نورین بی بی غلام فاطمہ بیوہ نوراں و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ علی شاہ عرف گلاب شاہ ایک کرپٹ ریٹیلر ہے جو عرصہ دراز سے لوٹ مار کر رہا ہے مزید بتایا کہ علی شاہ نے ان سے انگوٹھے لگوا لیئے مگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کے ساتھ بچوں کے وظیفے بھی ہڑپ کر گیا ہے ہمارے گھروں میں فاقے ہیں بچوں کو عید پر نئے کپڑے تک نہیں لے کر دے سکے متاثرہ خواتین نے روتے ہوئے علی شاہ عرف گلاب شاہ اور اس کی سپورٹ کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔