بھارت، مسافر بس میں آتشزدگی، بچوں سمیت 26 افراد ہلاک

بھارت، مسافر بس میں آتشزدگی، بچوں سمیت 26 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 
مہاراشٹر (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سمرودھی مہا(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
مرگ ایکسپریس وے پر مسافروں سے بھری چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، بس میں 33 افراد سوار تھے جو مسافروں کو لیے پ±ونےکی جانب جارہی تھی۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بس کو حادثہ ایکسپریس وے پر لگے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس سے بس الٹی ہوئی اور آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق بس الٹنے سے بس کا دروازہ بند ہوگیا جس سے مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی تاہم بس کا ڈرائیور خوش قسمتی سے بچ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔
مسافر بس