ملتان ‘ چوروں ‘ڈاکوﺅں کا عید سیزن ‘ لاکھوں کا سامان غائب

ملتان ‘ چوروں ‘ڈاکوﺅں کا عید سیزن ‘ لاکھوں کا سامان غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی ر پورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان محروم ہوگئے ہیں۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے کامران سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل کل مالیت ایک لاکھ دس ہزار چھین لئے۔ھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے ارسلان کا موبائل چوری ہو گیا ۔سٹی ڈویژن میں غلام عباس کے گھر سے نامعلوم افراد متفرق سامان چوری کر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
کے لے گئےتھانہ گلگشت کے علاقہ سے اشرف کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں احمد کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔پاسپورٹ آفس کے باہر سے شفیق کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد شہزاد سے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد آصف کا بکرا چوری کرکے لے گئے اسی علاقہ میں ناصر کی ساڑھے تین لاکھ مالیت کی دو بھینسیں چوری ہو گئیں۔تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ندیم کا قربانی کا بکرا چوری ہو گیا۔اسی علاقہ میں اسماعیل کءدکان سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی چوری ہو گئی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مسح افراد نے طاہر سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔کوتوالی کے علاقہ سے طارق کءموٹر سائیکل چوری ہو گئی۔سیتل ماڑی کے علاقہ سے شان کا موبائل فون چوری ہو گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ سے شہباز کا بکرا چوری ہو گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد شہازیب،اجمل،اور ثقلین کے موٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔تھانہ صدر ملتان کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے وسیم سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔اسی علاقہ میں مسلح افراد نے شوکت سے نقدی و موبائل فون چھین لئے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں مسلح افراد نے سلیم سے ایک لاکھ بیس ہزار نقدی چھین لی۔کینٹ ڈویژن میں نامعلوم ملزمان نے محمد خان سے نقدی،اقبال اور فرحان کے موٹر سائیکل چوری کرلئے ۔تھانہ چہلیک کے علاقہ نواں شہر چوک پر مسلح افراد نے عدیل کی دکان سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے نقدی چھین لی۔سدرن بائی پاس سے سجاد کءساڑھے چار لاکھ مالیت کی گاڑی چوری ہو گئی