جنوبی پنجاب ‘ 5افراد قتل ‘ حادثے ‘ 7جاں بحق ‘ ایک خودکشی

جنوبی پنجاب ‘ 5افراد قتل ‘ حادثے ‘ 7جاں بحق ‘ ایک خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ ڈیرہ ‘ خان گڑھ ‘ میلسی ‘ رحیم یار خان ‘ شاہ جمال ‘ راجن پور ‘ بورے والا‘لیاقت پور ‘شجاع آباد ( خصوصی رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی ) بین الصوبائی شاہراہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ نزد پیٹرولنگ پوسٹ سخی سرور کے قریب فورٹ منرو سے واپس آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار میں خوفناک تصادم ہوا،تصاد م کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے ممبر ملک زاہد حسین ولد ملک محمد حیات سکنہ کوٹ چھٹہ موقع پر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
 جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد ابوبکر ،بلال اور رمضان شدید زخمی ہو گئے ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سخی سرور پولیس ،بی ایم پی اور ریسکیو 1122کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورنعش و زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا بعد ازاں قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کی گئی۔نعش گھر پہنچتے ہی عیدالاضحی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیںاور ہرانکھ اشک بار نظر ائی،مرحوم کی نماز جنازہ میں بار ممبران سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نواحی علاقہ موضع میراں پور کے رہائشی قاری حاجی محمد حنیف موہانہ کا نوجوان بیٹا حافظ محمد حمزہ معاویہ نے ظفر وال میں بڑی گاڑیوں کے پنکچر کی دکان لگا رکھی تھی کہ جمعہ المبارک کے روز روڈ پر پیدل جارہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال ظفر وال لے جاتے ہوئے راستے ہی میں انتقال کر گئے مرحوم نے جامعہ حسینہ نور الہدا ظفر وال سے حفظ قرآن مکمل کیا اور جامعہ اشرفیہ مانکوٹ میں شعبہ کتب کی تعلیم حاصل کرتے رہے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاں میراں پور میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے علامہ اقبال مارکیٹ میں کپڑے کے معروف تاجرمحمدسلیم دہلوی کانوجوان بھانجا عبداللہ عیدالاضحی کے پہلے روز اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سائیفن سے میلسی آرہاتھاکہ راستے میں کارسے تصادم کے نتیجہ میں دونوں نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے جبکہ کارسوار موقع سے فرارہوگیا دونوں نوجوانوں کوطبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی لایا گیا جہاں سے شویشناک حالت کے پیش نظر عبداللہ کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفرکردیاگیا جہاں مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبداللہ جاںبحق ہوگیا ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مرکزی عیدگاہ میں پڑھائی گئی ۔عید کے روز خان بیلہ کے علاقہ ڈفلی کبیر خان سے اہل علاقہ نے ریت کے گڑھے میں 24 سالہ نوجوان کی لاش دیکھ کر پکار 15 پر اطلاع فراہم کی جس پر اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ریسکیو 1122 اہلکاروں کی مدد سے پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں نوجوان کی شناخت ڈفلی کبیر خان کے رہائشی 24 سالہ محمد کامران ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی۔ موضع گوٹھ امین آلہ آباد تحصیل لیاقت پور کے علاقہ میں ٹیوب ویل کے کنویں میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے مزدور نیچے دب کردم گھٹنے سے دم توڑ گیا اطلاع پاکر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مٹی کو ہٹاکر نعش کو باہر نکال لیا جس کی شناخت موضع گوٹھ آمین کے رہائشی 35 سالہ محمد صادق کے نام سے ہوئی۔ علاوہ ازیں لاپتہ خاتون کی نعش ویرانے سے برآمد کماد کی فصل سے خون آلود ٹوکہ بھی بھی مل گیا خاتون کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔نواحی علاقہ موضع دانڑیں میں چار روز قبل اللہ بچایا سیال کی بیوی لاپتہ ہو گئی جس کی نعش تین روز بعد ویران اینٹوں کی بھٹی سے مل گئی پولیس کے مطابق ایک خون آلود ٹوکہ بھی کمار کی فصل سے مل گیا ہے غالب امکان ہے کہ خاتون کو ٹوکہ کی مدد سے قتل کیا گیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ شاہجمال کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عید کی شب الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے چل بسا۔نواحی موضع عیسی بھابھہ کی بستی موچی والی کا رہائشی نوجوان الیکٹریشن محمد وقاص عرف وکی شاہ قریبی بستی چڑھوئے والا میں ہمسائے کی بجلی درست کر رہا تھا کہ اس دوران اسے بجلی کے تاروں نے جکڑ لیا مکینوں نے لکڑی کی مدد سے بجلی کے تار اس کے جسم سے الگ کئیے تو وہ نیچے گر گیا جاکر دیکھا گیا تو وہ جان بحق ہو چکا تھا عید کے روز بعد نماز عید اسکا نماز جنازہ ادا کیا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی ناجائز تعلقات کے شبہ میں دو درجن سے زائد افراد نے موٹر سائیکلمیکنک پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق چک نمبر 13ڈںلیو بی کا رہائشی ولی محمد عید الاضحی کے روز بسی ماہی بلوچ میں اپنی ایک عزیزہ (ن)کو عید ملنے آیا جہاں اس کے موٹر سائیکل کا ایکسڈنٹ ہو گیا دوسرے روز وہ اپنے بھائی محمد صدیق کے ہمراہ موٹر سائیکل مرمت کروانے کے لئے آیا وہ مکینک کے پاس موٹر سائیکل کی مرمت کروا رہا تھا کہ اس دوران ماسٹر نواز آیا جسے شک تھا کہ علی محمد کے ایک عورت (ن) کے ساتھ تعلقات ہیں ماسٹر نواز نے ولی محمد سے کہا کہ تم یہاں چوری کرنے آئے ہو اور اس نے گالم گلوج شروع کر دی ماسٹر نواز نے للکارا کہ آج تمہیں چوری کر نے کا مزہ چکھاتے ہیں ماسٹر نواز نے ناصر سمیت دو درجن سے زائد افراد کو بلا لیا انہوں نے سوٹوں اور ڈنڈوں سے ولی محمد پر حملہ کر دیا جو شدید زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا جہاں وہ مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس تھانہ صدر میلسی نے مقدمہ درج کر لیا- شجاع آباد کے علاقے موضع طاہر پور کے قریب دو افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرو کے روز جھالر والا راجہ رام کے رہائشی نو ا فراد دریا پر نہانے گئے تھے نہانے کے دوران دو افراد دریا میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا دو روز مسلسل آپریشن کے بعد ڈوبنے والوں کی لاشیں تلاش کرکے دریا سے نکال لی گئیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ذوالقرنین اور راشد سکنہ جھالر والہ راجہ رام شامل ہیں موضع لنگر سروانی شاہ دریا ستلج میں 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طو ر پر دریا میں چھلانگ کر خودکشی کر لی ۔ عینی شاہدین نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی کہ ایک نوجوان نے دریا کنارے مسجد میں نماز پڑھی اور دریا میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا ۔ ڈوبنے والا نوجوان اس گاوں کے رہائشی نہیں ہے بتایا جاتا ہے کہ نوجوان نے مسجد میں نماز پڑھی اور لوگوں سے دریا کی گہرائی پوچھی ۔ اس کے بعد اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی ۔جلال پور پیر والہ کے ریسکیو اہلکاروں نے آدھے گھنٹے کے اندر لوکل کمیونٹی کی مدد سے ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا ۔ ڈوبنے والے کی شناخت سہیل ولد اقبال کے نام سے ہوئی اور وہ قریبی گاوں بستی لنگر کا رہائشی تھا ۔دریائےستلج میں ڈوبنے والے شخص کی لاش کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ راجن پور کے قبائلی علاقے ہڑند کی حدود میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے مزید تحقیقات شروع کردی بورے والا بار کے سینئر ممبر امریکہ میں مقیم چوہدری اکرام ندیم ایڈووکیٹ کے جوان سال بھانجے محمد کلیم شاہد ہڑپہ اسٹیشن ( ساہیوال) میں جالندھر سوئیٹس اینڈ بیکرز کے نام سے سٹور بنا رکھا تھا کہ عید کے روز تین مسلح ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے بنگلہ نائی والا نزد ہڑپہ اسٹیشن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا ۔چوہدری اکرم ندیم ایڈووکیٹ نے امریکہ سے فون پر اس المناک واقع کے بار میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھانجا نہایت شریف النفس اور خوش اخلاق نوجوان تھا عیدکے روز وقوعہ سے دوگھنٹے پہلے فون کرکے عید کی مبارکباد دی تھی