الزام ثابت ہونے پر عمران جیل جائیں گے ‘ گیلانی
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیر اعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان پر الزام ثابت ہوگیا تو وہ بھی سابقہ وزرا اعظم کی طرح جیل جائیں گے، پی ٹی آئی کا نظریہ دفن ہوچکا، پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دربار موسی پاک شہید پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سب(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
سے عرض کروں گا ہمارے شہیدوں کے گھرانوں کو مت بھولیں، حقیقت اور حقیقت سب کے سامنے آ جاتی ہے۔ دنیا میں بہت سے بڑے لیڈروں نے عیدیں جیل میں گزاری ہیں، جو پی ٹی آئی کارکنان جیل میں ہیں انکی انکوائری ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اور ن لیگ کی لیڈر شپ سر جوڑ کر بیٹھی ہے، جیسے چارٹر آف ڈیموکریسی ہوئی تھی ایسے چارٹر آف معیشت کیا جائے، ہمارا سیٹوں پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خلافی کی جس کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑا، ہمارا موقف ہے الیکشن وقت پر ہونا چاہیے تاکہ عوام اپنا منتخب نمائندے کا انتخاب کریں، تاحیات نااہلی پر ہماری ڈیبیٹ ہوئی تھی میری نااہلی 5 سال کی ہوئی اس سے قبل سیاست دانوں کی ہوئی وہ 7 سال تک تھی، ترمیم کی گئی ہے کہ نا اہلی زیادہ سے زیادہ 5 سال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ثابت ہوگا تو پہلے بھی وزرا اعظم جیل جاتے رہے ہیں، پی ٹی آئی کا نظریہ 9 مئی کو دفن ہو گیا۔ گیلانی ہاوس میں آتشزدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے کمرے سے ایک منٹ پہلے میں باہر نکلا اور پھر آگ لگ گئی، شارٹ سرکٹ ہے یا کوئی اور وجہ تحقیقات ہو رہی ہیں۔