بے سہارا ‘ یتیم بچوں کی کفالت سب سے بڑی نیکی ‘ بلیغ الرحمن 

بے سہارا ‘ یتیم بچوں کی کفالت سب سے بڑی نیکی ‘ بلیغ الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور (بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید الاضحی کے دوران مصروف ترین دن گزارا۔ انہوں نے عید کی نماز بادشاہی مسجد لاہورمیں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔ گورنر پنجاب نماز عید کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور بادشاہی مسجد کے خطیب سمیت دوسرے لوگوں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
سے عید ملے۔بعد ازاں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عید کے روز گورنر ہاﺅس میں موجود ڈیوٹی پر تعینات سرکاری ملازمین سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاﺅس میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے قربانی بھی کی۔دریںاثنا،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے عید کے روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور علی ناصر رضوی نے ملاقات کی ، عید کی مبارکباددی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے گورنر پنجاب کو صوبے کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عید الاضحی کے موقع پر المرا فاﺅنڈیشن کا دورہ کیا اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے گورنر پنجاب کو صوبے کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عید الاضحی کے موقع پر المرا فاﺅنڈیشن کا دورہ کیا اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ بے سہارا بچوں کی کفالت کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بے سہارا بچوں کے ساتھ شفقت اور محبت کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں المرا فاونڈیشن جیسے ادارے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے المرا فاﺅنڈیشن کی چیئر پرسن صوفیہ وڑائچ اور محبوب اسلم کی کاوشوں کو سراہا۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ملک شرجیل اعوان بھی موجود تھے ۔