مسلسل نشہ کرنے سے گردے ختم ‘ خانپور کا رہائشی شیخ زید ہسپتال میںہلاک
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)تھانہ صدر خان پور کی حدود میں مبینہ طور پر شراب پینے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
ہلاک شخص کی موت شراب کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ اس کی موت طبعی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ گڑھی اختیار خان کا رہائشی صابر ولد قادر بخش نشہ کا عادی تھا اور مسلسل نشہ کرنے کی وجہ سے اس کے گردے ختم ہوچکے تھے اور وہ کراچی سے اپنا علاج کروا رہا تھا۔ 34 روز قبل صابر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کو سول ہسپتال خان پور لایا گیا اور وہاں سے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا جس کی دوران علاج 34روز قبل شیخ زید ہسپتال میں طبعی موت واقع ہو گئی تھی جسے ورثا نے معمول کے مطابق سپرد خاک کر دیا تھا۔ مقامی پولیس کو وارثان کی طرف سے وقوعہ کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت یا اطلاع موصول نہیں ہوئی پولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔