جنوبی پنجاب ‘بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پرگرفتاریاں ‘مقدمات درج

جنوبی پنجاب ‘بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پرگرفتاریاں ‘مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ‘میلسی (خصوصی رپورٹر ‘نمائندہ پاکستان) پولیس نے غیر قانونی طو ر پر کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں متعد د افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں مظفرآباد پولیس نے شیر شاہ سے زین علی کو گرفتار کیا ملزم غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کر رہا تھا ۔ غیر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
قانونی کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں کوتوالی پولیس نے آصف جاوید ، سٹی شجاع آباد پولیس نے جہانزیب اور عبدالغفور ، بستی ملوک پولیس نے شمشیر حسین اور سٹی جلالپور پولیس نے اختر کو گرفتار کیا ہے۔این او سی حاصل کئے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی کر نے والے مدرسہ کے مہتمم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفصیل کے مطابق بستی بھنجر کے رہائشی ایک مدرسہ کا مہتمم محمد جعفر این او سی حاصل کئے بغیر غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کر رہا تھا پولیس تھانہ صدر میلسی نے مہتمم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے