عید : کھانے پینے میں بے اعتدالی سینکڑوں افراد ہسپتال منتقل ‘ گوشت کا زیادہ استعمال نقصان دہ ‘ طبی ماہرین ‘ شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

عید : کھانے پینے میں بے اعتدالی سینکڑوں افراد ہسپتال منتقل ‘ گوشت کا زیادہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی ر پورٹر) عید کے دوران کھانے پینے میں بے احتیاطی سے متاثر ہوکر سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے ۔ عید کے تین روز کے دوران نشتر ہسپتال، گورنمنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان سمیت دیگرمیں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
1169 مریض گیسٹرو سے متاثر رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ ہونے والے ان 1169مریضوں میں سے 730 مریضوں کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے کے باعث نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ گو رنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ملتان میں 282 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 157 مریض دیگر سرکاری و نجی ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ نشتر انتظامیہ نے بتایا کہ نشتر ہسپتال میں رپورٹ ہونے والے بیشتر مریض بلڈ پریشر ، امراض معدہ وجگر یوریک ایسڈودیگربیماریوں کے پرانے مریض ہیں۔ جنہیں حد سے زائد گوشت کے استعمال کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض دل ،جگر ،کولیسٹرول اور یوریک ایسڈ کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے سرخ گوشت کا استعمال نقصان دہ ہے