انڈے ....بہترین غذا
کئی خطرناک بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند !
ملک شہباز کھوکھر ایڈووکیٹ
اگر آپ امراضِ قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنا چاہتے ہیں تو انڈوں کو کھانا عادت بنالیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زیادہ انڈے کھانے سے امراضِ قلب کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ زیادہ انڈے کھانے کے عادی افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اس تحقیق کے لیے ماہرین نے ایک ایسی تحقیق کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جس کا آغاز 1971ءمیں ہوا تھا ،اس میں 5 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ان افراد کی صحت کا جائزہ ہر 4 سال میں ایک بار لیا گیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ امراضِ قلب یا کسی اور بیماری کے شکار تو نہیں۔ ہر بار طبی معائنے کے دوران ان افراد سے سوالنامے بھروا کر انڈے کھانے کی عادات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا۔ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زیادہ انڈے کھانے سے بلڈ شوگر یا بلڈ پریشر پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔درحقیقت انہوں نے دریافت کیا کہ اعتدال میں رہ کر انڈے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ ہائی بلڈ شوگر اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بھی کم ہو ہوتا ہے۔محققین کے مطابق ایسے افراد میں بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے امراضِ قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انڈوں کے استعمال سے بلڈ شوگر یا بلڈ پریشر پر اثرات مرتب نہیں ہوتے، بلکہ انہیں غذا کا حصہ بنانے سے مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
ٓٓٓ انڈے کی سفیدی کے ان گنت فوائد : انڈا صحت سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے اس میں ایسے اجزاء پاتے جاتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
انڈا منفرد ذائقہ رکھنے کی وجہ سے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد اسے دن کی پہلی غذا یعنی ناشتے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
انڈا دو حصوں زردی اور سفیدی پر مشتمل ہوتا ہے ۔ یہ دونوں ہی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں ؛تاہم ماہرین انڈے کی سفیدی کو انتہائی صحت بخش قرار دیتے ہیں۔ انڈے کے حوالے سے اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس میں موجود زردی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ کہ لوگوں کی اکثریت صرف سفیدی کو غذا میں شامل کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
مکمل انڈے کے بجائے صرف سفیدی کو غذا میں شامل رکھنے سے آپ اس کی کیلوریز کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں کیونکہ تمام تر چکنائیاں زردی میں موجود ہوتی ہیں، اسی وجہ سے یہاں پر انڈے کی سفیدی کے چند حیران کن فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
کولیسٹرول سے پاک: اگر انڈے سے زردی کو نکال دیا جائے تو جو سفیدی بچ جاتی ہے اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا ، لہٰذا ایسے افراد جو ہائی کولیسٹرول میں مبتلا ہیں وہ سفیدی کو غذا میں شامل رکھ کر دل کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
پروٹین سے بھرپور : انڈے کی سفیدی میں بہترین معیار کا پروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کھانے کی طلب روکنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
اہم وٹامنز سے بھرپو :انڈے کی سفیدی میں رائبوفلیوین اور وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے جو پٹھوں کی تنزلی اور مائیگرین سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
کم کیلوری والی غذا : اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں مکمل انڈے کے بجائے صرف سفیدی کو غذا کا حصہ بنائیں، اس طرح زردی کی کیلوریز سے محفوظ رہیں گے۔
بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھے :۔امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تحت کی جانے والی تحقیق کے مطابق انڈے کی سفیدی میں ایک ایسا پروٹین پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو توازن میں رکھتا ہے۔
امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرے : انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم امراضِ قلب سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شریانوں میں خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے، لہٰذا جن لوگوں کو انڈے کی زردی سے نقصان پہنچتا ہے ، وہ صرف اس کی سفیدی استعمال کریں، یہ بھی غذائیت سے بھرپور ہے۔
انڈا بنانے کا صحیح طریقہ :عام طور پر اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کے لیے انڈے ان کا پسندیدہ ناشتہ ہوتے ہیں۔ یہ مختصر وقت میں بن جاتے ہیں جس کے باعث تقریباً ہر شخص صبح کے وقت انڈا کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔ انڈوں سے پروٹین کے ساتھ ساتھ ضروری وٹامنز بھی ملتے ہیں، تو یقینا ہر شخص یہی چاہے گا کہ کیوں نہ ایک ایسی غذا کھائی جائے جس میں تمام ضروری غذائی اجزاءشامل ہوں۔
وزن کم کرنے میں فائدہ مند: ایک عام تاثر ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں ، انہیں دیکھ بھال کر کیلوریز استعمال کرنا ہوتی ہیں، یعنی جسم میں جتنی کم کیلوریز جائیں گی، وزن اتنی جلدی کم ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ کیلوریز کی کمی وزن کم کرنے کا ایک مقبول طریقہ بنتا جا رہا ہے،یعنی کم کیلوریز کھاو¿ اور وزن کم کرو۔ایک انڈے میں ک±ل 74 کیلوریز ہوتی ہیں لیکن اس میں غذائی اجزاءبہت زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مکمل غذا سمجھی جاتی ہے، اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔انڈے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں۔ آپ اپنی خوراک میں انڈوں کو شامل کرکے اپنی کیلوریز کی مجموعی مقدار کو کم کرسکتے ہیں لیکن یہاں اہم سوال یہ ہے کہ انڈے کیسے کھانے چاہئیں؟
انڈوں کو بہت سارے طریقوں سے بنایا اور کھایا جاتا ہے جس میں ابلے ہوئے انڈے، آملیٹ اور فرائی انڈے شامل ہیں، لیکن انڈوں کو کیسے بنایا جائے جو وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوں؟ اس سوال کے جواب میں ماہرین کہتے ہیں کہ انڈوں کو ہمیشہ دیگر اشیاءکے ساتھ ملا کر کھانا چاہیے۔صرف سادہ انڈے کھانے سے وہ صحت بخش غذائیت نہیں ملے گی جس کی آپ کو ضرورت ہے۔انڈوں کو دیگر غذائیت سے بھرپور غذاو¿ں کے ساتھ ملاکر کھانا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا، جیسے کہ آپ اسے سبزیوں کے ساتھ ملا کر کھاسکتے ہیں۔
انڈے بناتے ہوئے کس چیزکو شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے؟ انڈے کی تیاری کے دوران آپ جو چکنائی ڈالتے ہیں اس حوالے سے محتاط رہیں، یعنی انڈے پکاتے وقت مکھن یا ریفائنڈ تیل (جو عموماً ڈالا جاتا ہے) سے پرہیز کریں کیونکہ یہ غیرضروری ہے جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔اس کے بجائے آپ انڈے کو گھی یا زیتون کے تیل میں پکا سکتے ہیں ، وہ انسانی صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔ ٭٭٭