عید کے تیسرے روز پارکوں کی رونق دوبالا،بچوں کی چڑیا گھر میں جانوروں سے اٹھکیلیاں

عید کے تیسرے روز پارکوں کی رونق دوبالا،بچوں کی چڑیا گھر میں جانوروں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور( افضل افتخار)عید الاضحیٰ کے تیسرے روز صوبائی دارلحکومت لاہور کے شہریوں کی بڑی تعداد اورفیمیلز نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کیلئے پبلک پارکس کا رخ کیا۔ پارک میں بچوں نے جھولے جھول کر موج مستیاں کیںاورخوشگوار لمحات کو اپنے کیمروں اور موبائل فون میں محفوظ کرتے رہے۔ خصوصی طور پر بچے خوب موج مستی کرتے نظر آلے پارکس اور تفریح گاہوں میں بچوں کی دلچسپی کیلئے غباروں اور کھلونے بیچنے والوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔بچوں کا کہنا تھا کہ جھولوں اور پارکس میں آئے بغیر عید کا مزہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے۔ اس لئے والدین سے پارکس آنے کیلئے ضد کرتے ہیں۔ تفریحی مقامات اور پارکس میں سٹالز پر کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے پر کئی جگہوں پر شہری شکایت کرتے نظر آئے۔لاہور کے تمام بڑے پارکس میں شہریوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی باغ جناح، ریس کورس، گلشن اقبال، ماڈل ٹاﺅن پارک ، شالامار باغ سمیت دیگر پارکس میں شہریوں نے عید کی تعطیلات خوب انجوائی کیں اور سارا دن گھومتے رہے جبکہ فیملیوں کی بڑی تعداد گھر سے کھانا پکاکر انجوائے کرتے بھی نظر آئے ، عید کے تیسرے روز بچوں نے چڑیا گھر جانے کی فرمائش کی تو والدین بچوں کو بہلانے چڑیا گھر لے آئے۔بچوں نے رنگے برنگے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے اور ان کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ بچے اپنے من پسند جانوروں کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے ۔ پارکوں میں بچے جھولے لینے میں مصروف رہے۔ ہر کوئی اپنی باری کا انتظار کرتا رہا۔ بچوں نے اپنی عیدی سے مزے مزے کی چیزیں بھی کھائیں۔بچوں کےساتھ بڑے بھی موج مستی میں شریک رہے۔ بچوں نے عید کی چھٹیوں اور خوشگوار موسم میں بھرپور انجوائے کیا۔وں میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکے، قورمہ ، کڑاہی سے تواضع کی گئی ۔
پارکوں /رونق

مزید :

صفحہ اول -