برج اسد،سیارہ شمس،21جولائی سے21اگست
مالی حوالے سے ابھی سخت دن چل رہے ہیں، کسی بھی کام میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہو رہی، اس کے لئے روحانی طریقہ استعمال کرنا پڑے گا اور نماز سے مدد لینا ہو گی۔ ہر نماز کے بعد یا کریم یا سلام یا اللہ کی ایک تسبیح بھی کریں اور زیادہ سے زیادہ باوضو رہنے کی کوشش کریں ،اپنے مخالفین و سازشی لوگوں سے جس قدر ممکن ہو دور رہنے کی ضرورت ہے، ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔