برج جدی،سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
آپ کی ایک اہم ذمہ داری پوری ہو گی اور اولاد کے حوالے سے جو پریشانیاں محسوس کی جا رہی تھیں وہ اب ختم ہو سکیں گی۔ رشتے وغیرہ کے خواہشمند افراد، خوشخبری سن سکیں گے،جن کو برسوں سے کسی بندش نے جکڑا ہوا تھا،وہ اس سے آزاد ہو سکیں گے۔ روز گار کا سلسلہ بحکم اللہ بہتر ہو گا اور جس مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی اس کا بھی پردئہ غیب سے بندوبست ہو جائے گا، بڑے اچھے دن ہیں۔