جن کے پاس بلیو ٹک نہیں وہ کتنے ٹویٹس روزانہ پڑھ سکیں گے؟ ایلون مسک نے ٹویٹر کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایلون مسک نے ٹویٹرکی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کیلئے ٹویٹ پڑھنے کیلئے عارضی حد مقرر کر دی ہے،بلیو ٹک والے اکاونٹس 6 ہزار ٹویٹس روزانہ پڑھ سکیں گے،غیر تصدیق شدہ اکاونٹس صرف 600 ٹویٹس روزانہ پڑھ سکیں گےجبکہ نئے صارفین کو صرف 300 ٹویٹس روزانہ پڑھنے کی اجازت ہو گی۔