ساہیوال میں خطرناک ڈکیت گینگ کے 5 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہی وال میں مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی کارروائیاں کر کے دہشت پھیلا رکھی تھی، ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں کو مال و اسباب سے محروم کر دیتے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے۔
ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔