امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون سیاستدان پر عید الاضحیٰ کے موقع پر حملہ

نیویارک (ڈیلی پاکستان ) امریکہ میں پاکستانی نژاد سیاستدان مریم خان پر عید الاضحیٰ کے موقع پر حملہ کیا گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد مریم خان ریاست کنیٹی کٹ کے ایوان کی رکن ہیں۔ نماز عید کے بعد جاتے ہوئے ایک امریکی شخص نے مریم خان اور بچوں پر بیہودہ تبصرے کئے اور جملے کسے۔ احتجاج پر تشدد کیا اور مریم خان کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔
حملہ آور فرار ہونے لگا تو وہاں موجود شہریوں نے پیچھا کر کے پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے مریم خان پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔